: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
عرب تنازعات کے حل کے لیے شاہ سلمان کا اتحاد پر زور
قاہرہ،11اپریل(ایجنسی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصری پارلیمان میں تقریر کرتے ہوئے مسلم اور عرب دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اتحاد اور مشترکہ مؤقف اپنانے کی ضرورت پر زوردیا
ہے۔ وہ مصری پارلیمان سے خطاب کرنے والے پہلے عرب لیڈر ہیں۔انھوں نے کہا کہ ''ہماری اقوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہمیں واحد اور مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا اور ان مسائل میں فلسطینی کاز سرفہرست ہے''۔ انھوں نے کہا کہ ''سعودی عرب اور مصر کے درمیان ہم آج جو تعاون دیکھ رہے ہیں،یہ عرب اور مسلم دنیا کے لیے ایک نعمت کا آغاز ہے۔اس سے برسوں کے عدم استحکام کے بعد توازن کے حصول میں مدد ملے گی''۔